Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی کا نیوزی لینڈ کرکٹ کیخلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نیوزی لینڈ کرکٹ کیخلاف سخت...
شائع 20 ستمبر 2021 09:44am

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے نیوزی لینڈ کرکٹ کیخلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

ذرائع کے مطابق پی سی بی نے کسی موقع پر نیوزی لینڈ کے مؤقف کی تائید نہیں کی، کسی حکومتی عہدیدار یا سیکیورٹی ایجنسی نے بھی تائید نہیں کی جبکہ نیوزی لینڈ نے پی سی بی کے ساتھ تاحال سیکیورٹی تھریٹس کی کوئی معلومات شیئر نہیں کی۔

ذرائع نے بتایا کہ پی سی بی اپنے اعلامیے پر قائم ہے کہ نیوزی لینڈ نے دورہ ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے نیوزی لینڈ کرکٹ کیخلاف سخت مؤقف اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور پاکستان انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے اجلاس سے قبل لابنگ کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ دنیا کے بااثر کھلاڑیوں اور کمنٹیٹرز سے رابطے اور مؤقف میں حمایت مانگی جائے گی پھر دوسرے مرحلے میں کرکٹ بورڈز سے رابطے کئے جائیں گے، آئی سی سی اجلاس میں بھی اس حوالے سے بات کی جائے گی،آئی سی سی بورڈ میٹنگز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران ہوگی۔

PCB

lahore

New Zealand Cricket Board