Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'دورے کو ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کرکے بہت غلط مثال قائم کی گئی'

نیوزی لینڈ کرکٹ کیجانب دورہ منسوخی کے کچھ حقائق سامنے آنے کے بعد...
شائع 19 ستمبر 2021 07:45pm

نیوزی لینڈ کرکٹ کیجانب دورہ منسوخی کے کچھ حقائق سامنے آنے کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ بھی میدان میں آگیا۔

پی سی بی کےچیف ایگزیکٹو وسیم خان نے بیان میں کہاجمعہ کی صبح تین بجے سیکیورٹی ایکسپرٹ رگ ڈیکاسن کا فون آیا۔ انہوں نے بتایانیوزی لینڈ ٹیم پر حملے کا خدشہ ہے۔ فائیوآئیز نےڈپٹی وزیراعظم کو خدشے سےآگاہ کیا۔پوچھنے کے باوجود ہماری سیکیورٹی ایجنسیزکو تھریٹ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

وسیم خان کا یہ بھی کہا کہ ہماری سیکیورٹی ایجنسیز نے تھریٹ کی تردید کی۔دورے کو ختم کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کرکے بہت غلط مثال قائم کی گئی۔

انہوں نے مزید کہا اس فیصلےسےدونوں بورڈزکے تعلقات متاثرہوں گے۔میں اور رمیز راجا آئی سی سی میں معاملہ اٹھائیں گے۔

New Zealand

PCB

CEO

Waseem khan