Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کورونا سے 24 گھنٹے کے دوران مزید 71اموات، 2,580 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران مزید 71افراد...
اپ ڈیٹ 19 ستمبر 2021 03:33pm

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس سے 24گھنٹے کے دوران مزید 71افراد جان سے گئے جبکہ 2,580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 27,206 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,223,841 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,580 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 23 ہزار 841 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار 126ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ21 ہزار 800 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں1لاکھ 71 ہزار 072، اسلام آباد میں ایک لاکھ 04 ہزار 114، بلوچستان میں 32 ہزار757، گلگت بلتستان میں 10ہزار 240 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 732 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 206 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ 24گھنٹے کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 31اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں21،سندھ میں 15،اسلام آباد میں 3اور آزاد کشمیر میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,396افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7258، خیبرپختونخوا میں 5395، اسلام آباد میں902، بلوچستان میں 344 اور گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 729ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 63 ہزار 909 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 4,964 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 4.68 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,164افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 32 ہزار 726 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 55ہزار 027 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2580 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 852 ہزار 460 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 5ہزار 204مریض زیر علاج ہیں جبکہ 533مریض وینٹی لیٹرپرموجود ہیں،ملتان میں 72 فیصد وینٹی لیٹرز اور صوابی میں 68فیصد آکسیجن بیڈز کورونا مریضوں سے بھر گئے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test