Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

آسٹریلیا اور انگلینڈ کا دورہ پاکستان بھی خطرے سے دوچار

نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ ہونے بعد آئندہ برس آسٹریلیا کے...
شائع 18 ستمبر 2021 06:05pm

نیوزی لینڈ کی جانب سے سیریز منسوخ ہونے بعد آئندہ برس آسٹریلیا کے دورہ پاکستان پر بھی خدشات کے بادل چھانے لگے۔کرکٹ آسٹریلیا کے مطابق حالات دیکھ رہے ہیں۔اس وقت کسی حتمی نتیجے پر پہنچنا مشکل ہے۔سیکیورٹی اداروں سے تبادلہ خیال کریں گے۔

نیوزی لینڈ ٹیم کا پاکستان میں کھیلنے سے انکار کے بعدانگلینڈ اور آسٹریلیا کا دورہ پاکستان بھی خطرے سے دوچارہوگیا۔

کرکٹ آسٹریلیاکا کہنا ہےکہ پاکستان میں صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں۔وہاں جانے سے قبل متعلقہ اداروں سے دوبارہ بات ہوگی۔پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے حق میں ہیں لیکن سیکیورٹی ماہرین کی رپورٹ پر حتمی فیصلہ ہوگا۔

آسٹریلوی ٹیم نے آئندہ برس فروری مارچ میں پاکستان آنا ہے۔سیریز میں دو ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئٹیر میچز شیڈول ہیں۔

دوسری جانب انگلش بورڈ بھی سوچ و بچار میں مصروف پاکستان کا آئندہ ماہ دورہ کرنا ہے یا نہیں،فیصلہ آئندہ 24سے 48گھنٹوں میں متوقع ہے۔

انگلینڈ نے ٹی ٹوئٹیر ورلڈکپ سے قبل پاکستان کا مختصر دورہ کرنا ہے۔13اور14اکتوبر کو دو ٹی ٹوئنٹی کھیلے جانے ہیں۔

New Zealand

پاکستان

Australia

Tour