Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک بھر کے تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

اسلام آباد:کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد ملک بھرکے تمام ...
شائع 16 ستمبر 2021 10:41am

اسلام آباد:کورونا پابندیوں میں نرمی کے بعد ملک بھرکے تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے۔

ملک کے مختلف شہروں میں کورونا وبا ءکے باعث بند تمام تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے، تعلیمی اداروں کی انتظامیہ کو کورونا ایس اوپیزپرعمل درآمد کا پابند کیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم کے مطابق اسکولوں میں ایک دن میں صرف 50 فیصد طلبہ کو بلانے کی اجازت دی گئی ہے۔

پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے

دوسری جانب پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بھی کورونا وباء کے باعث بند کے گئے تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ۔

محکمہ وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے اس حوالے سے ٹوئٹ بھی کی ہے اور لکھا کہ صوبے بھر میں اسکولوں کو آج سے 50 فیصد حاضری کے ساتھ کھولا جا رہا ہے۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے کورونا وائرس کی ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

یاد رہےکہ پنجاب حکومت نے کورونا کیسز میں اضافے پر 6 ستمبر کو صوبے بھر میں تعلیمی ادارے بند کر دیئے تھے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ صحت پنجاب نے 15 سال سے زائد عمر کے بچوں کو کورونا وائرس کی ویکسین لگوانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

خیبر پختونخوا میں بھی50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے کھل گئے

ادھر پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی50 فیصد حاضری کے ساتھ تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں تاہم تعلیمی اداروں میں کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کی ہدایت کی گئی ہے۔

محکمہ اسکول اور ہائر ایجوکیشن نے الگ الگ نوٹیفکیشن میں تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا ہے، کالجز اور یونیورسٹیز کو بھی کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

coronavirus

اسلام آباد

lahore

punjab

KPK

schools reopen

تعلیم