Aaj News

ہفتہ, نومبر 02, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

محمد عامر نے پی سی بی کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا

لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا...
شائع 16 ستمبر 2021 09:11am

لاہور: فاسٹ بولر محمد عامر نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ لینے سے انکار کردیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ڈومیسٹک کرکٹ کے سینٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کیا ہے جس میں جہاں کئی سینئر کرکٹرز کے نام شامل نہیں وہاں محمد عامر کو سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا گیا ہے جو انٹر نیشنل کرکٹ کیلئے دستیاب ہی نہیں ہیں۔

محمد عامر کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بغیر پوچھے ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ میں شامل کیا ہے، مجھے تو اب پتا چلا میرا نام لسٹ میں شامل ہے، پی سی بی کا ڈومیسٹک کنٹریکٹ نہیں لوں گا، بورڈ میری جگہ جونیئر کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دے، میں تو انٹرنیشنل بھی نہیں کھیل رہا، نوجوان کرکٹر کا بھلا کریں۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے محمد عامر کو ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ کی اے کیٹیگری میں شامل کیا ہے ،ڈومیسٹک سینٹرل کنٹریکٹ سے کئی بڑے کھلاڑی محروم ہوگئے ہیں جن میں وہاب ریاض، محمد حفیظ ،کامران اکمل اور عمر اکمل بھی شامل ہیں۔

PCB

lahore

Fast Bowler

Pakistan Cricket Team

Mohammad Amir