Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے مزید 66 افراد چل بسے، 3,012 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 66...
شائع 16 ستمبر 2021 09:06am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 66 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 3,012 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 27,004 ہوگئی جبکہ 1,215,821 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,012 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 15 ہزار 821 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 47 ہزار 678 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 18 ہزار 196 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 69 ہزار 972، اسلام آباد میں ایک لاکھ 03 ہزار 549، بلوچستان میں 32 ہزار 671، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 204 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 551 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 66 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 27 ہزار 004 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 28 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں19، سندھ میں 18 اور اسلام آباد میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,319 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 7210، خیبرپختونخوا میں 5329، اسلام آباد میں 893، بلوچستان میں 344، گلگت بلتستان میں 182اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 727 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 76 ہزار 581 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,039 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.30 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,897 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک11 لاکھ 12 ہزار 236 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 56 ہزار 778 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3012 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 682 ہزار 730 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test