Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کوروناکی چوتھی لہر، آج مزید 78 اموات، 2,580 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری...
اپ ڈیٹ 14 ستمبر 2021 03:57pm

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 78 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 26,865 ہوگئی جبکہ مزید 2,580 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1,210,082 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 2,580 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 10 ہزار 082ہ وگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 46 ہزار 045 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 15ہزار 654 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 69ہ زار040، اسلام آباد میں ایک لاکھ 03 ہزار 125، بلوچستان میں 32 ہزار 618، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 432 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 78 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 865 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 34اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں20،سندھ میں 18، آزاد کشمیر میں 3،بلوچستان میں 2 اور گلگت بلتستان میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,259افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7177، خیبرپختونخوا میں 5290، اسلام آباد میں889، بلوچستان میں 344 اور گلگت بلتستان میں 182 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 724ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ85 ہزار 801 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,304 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.44 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے7,240افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 97 ہزار 416 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 47 ہزار 419 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2580 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 568 ہزار 658 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test