Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 2,988 افراد کورونا وائرس کا شکار، 67 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 67 جانیں...
شائع 13 ستمبر 2021 09:17am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 67 جانیں لے لیں جبکہ مزید 2,988 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 26,787 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,207,508 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے۔

پاکستان میں گزشہ 24گھنٹےکےدوران کورونا کے مزید 2,988 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد12لاکھ07ہزار508ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 45 ہزار 369 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 14 ہزار 390 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1 لاکھ 68 ہزار 748، اسلام آباد میں ایک لاکھ 02 ہزار 863، بلوچستان میں 32 ہزار 591، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 168 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 379 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 787 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 26اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں20، پنجاب میں 14، آزاد کشمیر میں 3،بلوچستان اوراسلام آباد میں 2،2 مریضوں کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,225 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7159، خیبرپختونخوا میں 5270، اسلام آباد میں889، بلوچستان میں 342اور گلگت بلتستان میں 181اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 721ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ90 ہزار 545 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,066 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.62 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,391افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 90 ہزار176 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 53 ہزار 158 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 2988 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 521 ہزار 728 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test