Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کنٹونمنٹ بورڈز انتخابات، غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا سلسلہ جاری

ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈزانتخابات کےنتائج کا سلسلہ جاری...
شائع 12 ستمبر 2021 10:50pm

ملک بھرمیں کنٹونمنٹ بورڈزانتخابات کےنتائج کا سلسلہ جاری ہے۔ابتدائی اور غیرحتمی نتائج کے مطابق تحریک انصاف نے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں برتری حاصل کرلی ہے۔ راولپنڈی میں ن لیگ کی برتری نظرآرہی ہے۔

کراچی سے پیپلزپارٹی کا پلڑا بھاری ہے۔حیدرآباد میں ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی سات،سات نشستوں کے ساتھ برابر ہیں۔

بلوچستان کی آٹھ نشستوں پر بے اے پی اور آزاد امیدار مقابلے پر ہیں۔

غیرحتمی نتائج کے مطابق بی اے پی ژوب ون اور ژوب ٹو سے جیت چکی ہے۔

کوئٹہ وارڈ ون سے آزاد امیدوار سیف اللہ کامیاب ہوئےجبکہ لورالائی سے وارڈ ون اور ٹو پر آزاد امیدوار جیت چکے ہیں۔

MQMP

بلوچستان

punjab

PPP

sindh

BAP

cantonment board elections