پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،شیخ رشید
کراچی :وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے جس میں بیرونی ہاتھ ملوث ہے،الیکٹرانک ووٹنگ مشین سے متعلق الیکشن کمیشن کے تحفظات دور کئے جائیں گے،اپوزیشن جماعتیں ہمارے خلاف نہیں بلکہ الیکشن مہم پر ہیں۔
وزیرداخلہ نے کہا کہ بھارت میں صف ماتم بچھی ہے، وہاں کی میڈیا جھوٹ بول رہی ہے، امید ہے طالبان دنیا کےقدم سے قدم ملاکر چلیں گے۔
شیخ رشید نے مزیدکہا ہے کہ بھارت کی کوئی خواہش پوری نہیں ہوئی ، جوحالات ہیں اس میں کوئی خونریزی نہیں ہوئی، دنیا سے اپیل کرتے ہیں افغانستان کے اکاؤنٹس بحال کےا جائیں، افغانستان کے اکاؤنٹ منجمد کرنا کوئی دانش مندی نہیں، چین اور امریکی صدر کا رابطہ بہت اچھی بات ہے۔
وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ کل دنیا کی 8 انٹیلی جنس کے چیف پاکستان آئے، مودی پنج شیر کی من گھڑت کہانیاں چلارہا ہے، پاکستان میں فرقہ وارانہ فضا بنائی جارہی ہے، پاکستان کی افغانستان میں دلچسپی صرف امن کیلئے ہے، جو چوری چھپے آئے تھے ان کو واپس بھیجا دیا ہے۔
شیخ رشید نےکہا کہ پورے ملک میں کہیں مہاجر کیمپ موجود نہیں، افغان سرحد پر باڑ لگائی تاکہ دہشتگردی نہ ہو، ہم دنیا کے ساتھ امن کی بات کریں گے، 8 سے 10 ہزار لوگوں کو 21 دن کے ویزے جاری کیے، ہمارے پاس 40 لاکھ افغان مہاجرین رہ رہے ہیں، طالبان حکومت مستحکم ہوگی تو مہاجرین کا بھی سوچیں گے۔
وزیر داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا ہے کہ بھارتی میڈیا چیخ چیخ کر پاکستان پر پابندی لگانے کی باتیں کررہا ہے، کسی کو فرقہ واریت کی اجازت نہیں دیں گے، بلاول بھٹو کے کھیلنے کے دن ہیں، ان سے کوئی خطرہ نہیں ہے۔
Comments are closed on this story.