Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا کے وار جاری، مزید 58اموات، 3,153 نئے کیسز رپورٹ

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز ...
شائع 12 ستمبر 2021 09:47am

لاہور،کراچی:پاکستان میں کورونا وائرس کے وار جاری ہیں ،ایک روز کے دوران مہلک وائرس مزید 58 زندگیاں نگل گیا،جس کے بعد اموات کی تعداد 26,720 ہوگئی جبکہ مزید 3,153 نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد کورونا مریضوں کی تعداد 1,204,520 ہوگئی ۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,153نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 12 لاکھ 04 ہزار 520 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 44 ہزار 464 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 13 ہزار 182 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 68 ہزار 258، اسلام آباد میں ایک لاکھ 02 ہزار 617، بلوچستان میں 32 ہزار 569، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 162 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 268 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 58افراد زندگی کی بازی ہار گئے ،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 720 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ خیبر پختو نخوا میں 25 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 17، پنجاب میں 13، آزاد کشمیر میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,211 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7133، خیبرپختونخوا میں 5250، اسلام آباد میں887، بلوچستان میں 342 اور گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 718 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ91 ہزار 015 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,370 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 5.45 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,797افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 86 ہزار 785 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 57 ہزار 792 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3153 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 468 ہزار 570 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test