Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب میں اسکولوں کی بندش کا نیا حکم نامہ جاری

لاہور:پنجاب میں اسکول کی بندش کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا، ...
شائع 10 ستمبر 2021 03:35pm

لاہور:پنجاب میں اسکول کی بندش کا نیا حکم نامہ جاری کردیا گیا، حکم نامے کے مطابق اسکولوں کی تعطیلات میں اضافہ کردیا گیا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں صوبائی وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہاہےکہ پنجاب کے تمام سرکاری و نجی تعلیمی ادارے 15 ستمبر تک بند رہیں گے۔

صوبائی وزیر نے مزید کہاکہ اسکولوں کی بندش کا فیصلہ کورونا وباء کی صورتحال کومدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

ڈاکٹر مراد راس نے اپنی ٹوئٹ کے اختتام میں لکھا کہ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر ممکن یقینی بنائیں۔

SOPS

Education Minister

lahore

punjab

Schools

murad raas