Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا

لاہور:آئی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرکٹر محمد نواز کا...
شائع 10 ستمبر 2021 10:09am

لاہور:آئی سی ٹی 20 ورلڈ کپ اسکواڈ میں شامل کرکٹر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے ۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے بتایا کہ قومی کرکٹر محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ہے اور انہیں پی سی بی کے کووڈ 19 کے پروٹوکولز کے مطابق قرنطینہ میں بھیج دیا گیا ۔

پی سی بی کے مطابق محمد نواز کا کورونا ٹیسٹ بدھ کے روز اسلام آباد پہنچنے پر کی جانے والی کورونا ٹیسٹنگ کے دوران مثبت آیا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ قومی اسکواڈ میں شامل دیگر کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ منفی آئے ہیں اور انہیں 10 ستمبر سے پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم راولپنڈی میں ٹریننگ کرنے کی اجازت ہوگی۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

corona test positive