Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

رمیز راجہ نےچیئرمین پی سی بی بننے سے قبل ہی بورڈ میں ہلچل مچا دی

لاہور :ایک کے بعد ایک بڑی خبریں پاکستان کرکٹ بورڈ میں دیکھنے کو...
شائع 09 ستمبر 2021 09:38am

لاہور :ایک کے بعد ایک بڑی خبریں پاکستان کرکٹ بورڈ میں دیکھنے کو مل رہی ہیں، بڑے ایونٹ آنے سے قبل ہی پی سی بی میں بڑی تبدیلیوں نے ہلچل مچا رکھی ہے ۔

رمیز راجہ کے چیئرمین کرکٹ بورڈ بننے کی خبر نے پاکستان کرکٹ میں ہلچل سی مچا رکھی ہے، رمیز راجہ بھی چیئرمین بننے سے قبل ہی فل چارج ہو چکے ہیں، کرکٹ بورڈ کے انتظامی معاملات سے متعلق بھی اہم خبریں سننے کو مل رہی ہیں ۔

رمیز راجہ کی میل ملاقات کی باز گشت پاکستان کرکٹ کی شہ سرخی بن گئی، چیئرمین کے امیدوار بنتے ہی کپتان بابر اعظم سمیت کھلاڑیوں، اعلیٰ عہدیداران اور کوچزز سے ملاقاتیں عروج پر رہیں۔

کرکٹ بورڈ میں رمیز راجہ کی انٹری سے قبل ہی ہیڈکوچ اور باؤلنگ کوچ کے استعفیٰ بھی سامنے آگئے۔

رمیز راجہ کے چیئرمین بننے سے قبل متعدد فیصلوں پر اثر انداز ہونے کے واضح اشارے مل رہے ہیں۔

واضح رہے پاکستان کرکٹ بورڈ کے نئے چیئرمین کا انتخاب 13 سمتبر کو گورننگ باڈی کے اجلاس میں ہونا ہے۔

PCB

lahore

PCB chairman

ramiz raja