Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے مزید 84 افراد چل بسے، 4,062 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 84...
شائع 09 ستمبر 2021 08:45am

اسلام آباد:پاکستان بھر میں کورونا کے وار جاری ہیں، آج مزید 84 افراد کورونا کے باعث انتقال کرگئے جبکہ 4,062 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26,497 ہوگئی جبکہ 1,194,198 افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 4,062 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 94 ہزار 198 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ41 ہزار 410 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 08 ہزار 758 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 66 ہزار 564، اسلام آباد میں ایک لاکھ 01 ہزار 840، بلوچستان میں 32 ہزار 480، گلگت بلتستان میں 10 ہزار 109 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 33 ہزار 037 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 84 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 497 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں43 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 17،خیبر پختو نخوا میں20،اسلام آباد اور آزاد کشمیر میں2،2مریضوں کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,135 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں7073، خیبرپختونخوا میں 5175، اسلام آباد میں879، بلوچستان میں 342، گلگت بلتستان میں 179 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 714ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ91 ہزار 589 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,383 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.43 فیصدرہی ۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے4,136افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 76 ہزار 112مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 63 ہزار161کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4062 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 286 ہزار 469 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test