Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نےنیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز...
شائع 08 ستمبر 2021 02:58pm

لاہور:پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی ) نےنیوزی لینڈ کیخلاف ہوم سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف کا اعلان کردیا ۔

نیوزی لینڈ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے اسپورٹ اسٹاف میں منصور رانا ٹیم منیجر، ثقلین مشتاق ہیڈ کوچ اور شاہد اسلم اسسٹنٹ ٹو ہیڈ کوچ مقرر کر دیئے گئے ۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے عبدالرزاق اسسٹنٹ کوچ، عبدالمجید فیلڈنگ کوچ اور کلف ڈیکن فزیوتھراپسٹ مقرر کر دیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے ڈرائکس سائمن اسٹرینتھ اینڈ کنڈیشنگ کوچ، طلحہ اعجاز ٹیم اینالسٹ مقرر کردیئے گئے ہیں۔

ذرائع نے مزید بتایا ہے کہ نیوزی لینڈ سیریز کیلئے قومی کرکٹ ٹیم کے کرنل عمران ڈار سیکیورٹی منیجر، ابراہیم بادیس ٹیم میڈیا منیجر اور ملنگ علی مساجر کی ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

واضح رہے کہ عبدالرزاق کی جگہ اکرم رضا سینٹرل پنجاب کے کوچنگ اسٹاف کی سربراہی کریں گے۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team

home series

NewZealand