Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی سی بی نے قومی ٹیم کیلئے غیر ملکی ہیڈ کوچ لانے کا منصوبہ بنا لیا

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نئے کوچز کی تلاش کیلئے جلد...
شائع 07 ستمبر 2021 09:54am

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نئے کوچز کی تلاش کیلئے جلد کارروائی کا آغاز کرے گا اور کوچز کی تلاش کیلئے اشتہار دیا جائے گا۔

مصباح الحق اور وقار یونس کے کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہونے کے بعد عارضی طور پر ثقلین مشتاق اور عبدالرزاق کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ اور بولنگ کوچ کی تلاش کیلئے پی سی بی جلد عمل کا آغاز کرے گا۔

پی سی بی ذرائع کے مطابق کوچز کی تلاش کیلئے اشتہار دیا جائے گا اور تمام قانونی تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل کوچزکی تقرری کا عمل پورا کرنے کا وقت ہے۔

پی سی بی نے غیر ملکی ہیڈ کوچ کی تقرری کا منصوبہ بنایا ہوا ہے اور اس کیلئے انگلینڈ کے پیٹرمورز کا نام گردش کر رہا ہے جبکہ قوی امکان یہی ہے کہ پیٹر مورزہی پاکستان ٹیم کے نئے کوچ ہو سکتے ہیں۔

PCB

lahore

Pakistan Cricket Team