Aaj News

پیر, نومبر 25, 2024  
22 Jumada Al-Awwal 1446  

کنٹونمنٹ انتخابات: ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی، علی زیدی کو نوٹس جاری

اسلام آباد: کنٹونمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر...
شائع 07 ستمبر 2021 09:26am

اسلام آباد: کنٹونمنٹ انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر الیکشن کمیشن نے وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کو نوٹس جاری کردیا۔

کنٹونمنٹ بورڈ کے بلدیاتی انتخابات میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیوں پر الیکشن کمیشن حرکت میں آگیا۔

الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر پی ٹی آئی کے فردوس شمیم نقوی اور بلال غفار کوالیکشن مہم سےر وک دیا ہے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے بیان کے مطابق دونوں ارکان 8 ستمبر کوالیکشن مہم کلئےوجارہےہیں، ارکان اسمبلی کا بلدیاتی انتخابی مہم چلانا قواعد کی خلاف ورزی ہے، فردوس شمیم اوربلال غفارمہم میں گئےتو کارروائی ہوگی۔

الیکشن کمیشن نے وزیربحری امورعلی حیدر زیدی کوبھی شوکاز نوٹس جاری کردیا ہے، نوٹس میں کہا گیا ہے کہ وفاقی وزیر پرالزام ہےکہ انہوں نے ذاتی فنڈز سے انتخابی مہم چلائی، علی زیدی دو یوم کےاندرجواب داخل کرائیں۔

واضح رہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ میں بلدیاتی انتخابات کا معرکہ 12 ستمبر کو ہونے جارہا ہے، بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہورہے ہیں، جس کے باعث خاصی گہما گہمی پائی جاتی ہے۔

Ali Zaidi

ECP

اسلام آباد

notice

Federal Minister

by election

contonment board