Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید61 اموات، 3,747 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 05 ستمبر 2021 09:47am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 61 افرادانتقال کرگئے جبکہ 3,747 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 26,175 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,179,305 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 3,747 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد11 لاکھ 79 ہزار 305 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 37 ہزار 311 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 4 لاکھ 01 ہزار 373 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 64 ہزار 732، اسلام آباد میں ایک لاکھ 00 ہزار 758، بلوچستان میں 32 ہزار374، گلگت بلتستان میں 10ہزار 039 اورآزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 718 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 61افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 26 ہزار 175 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں26 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں18،سندھ میں 11، اسلام آباد اورآزاد کشمیر میں 3،3مریضوں کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 12,039 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں6955، خیبرپختونخوا میں 5087، اسلام آباد میں873، بلوچستان میں 340اور گلگت بلتستان میں 175اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 706ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ92 ہزار 249 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,506 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح6.47فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 2,940 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 60 ہزار 881 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 57 ہزار 908 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3747 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 18 لاکھ 053 ہزار326افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test