Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

'افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال، عالمی برادری کو موثر عملی سوچ اختیار کرنی ہوگی'

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغانستان کی بدلتی ہوئی...
اپ ڈیٹ 04 ستمبر 2021 09:22pm

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں عالمی برادری کو موثر اقدامات اورعملی سوچ اختیار کرنی ہوگی۔

ہفتے کے روز اسلام آباد میں وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب کے درمیان ملاقات ہوئی۔

ملاقات میں دو طرفہ تعلقات کے تناظر میں اس بات پراتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مستحکم دو طرفہ تعلقات میں خصوصاً معیشت اور تجارت کے شعبوں میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔

ملاقات میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال،پاک برطانیہ دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شاہ محمود قریشی نے انسانی ضرورتوں کو پورا کرنے اور پناہ گزینوں کے کسی بھی بحران سے بچنے کےلئےافغانستان میں معاشی استحکام یقینی بنانے پر زور دیا۔

انہوں نے کہاافغانستان کی بدلتی ہوئی صورتحال کے تناظر میں عالمی برادری کو موثر اقدامات اورعملی سوچ اختیار کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا افغان عوام کےلئے معاشی امداد اور جنگ زدہ ملک کی تعمیر نو کےلئے تعاون کی فراہمی نہایت ضروری ہے۔

ریڈیو پاکستان

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

uk

Taliban

Foreign Ministers

dominic raab