Aaj News

ہفتہ, نومبر 16, 2024  
13 Jumada Al-Awwal 1446  

پاکستان نے برطانوی ریڈ لسٹ میں موجودگی پر تشویش کا اظہار کردیا

اسلام آباد:پاکستان نے برطانوی ریڈ لسٹ میں موجودگی پر تشویش کا...
شائع 03 ستمبر 2021 03:16pm

اسلام آباد:پاکستان نے برطانوی ریڈ لسٹ میں موجودگی پر تشویش کا اظہار کردیا،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے برطانوی ہم منصب کے سامنے تحفظات رکھ دیئے۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے برطانوی وزیر خارجہ ڈومینک راب اور برطاننوی ہم نصاب سے مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ آپ کا یہ دورہ ایسے تاریخی وقت پر ہو رہا ہے جب افغانستان کی صورتحال اہم تاریخی موڑ سے گزر رہی ہے۔

شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ افغانستان کے حوالے سے لگائے گئے تمام اندازے اور پشین گویاں غلط ثابت ہوئیں ہیں، اطمینان بخش بات یہ ہے کہ افغانستان میں حالیہ تبدیلی کے دوران کوئی خون خرابہ نہیں ہوا ہے، طالبان کی قیادت کی جانب سے عام معافی، حقوق کے تحفظ اور افغان سرزمین کو کسی کخلاہف استعمال نہ ہونے کی یقین دہانی کے متعلق بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں 40 سال سے جاری جنگ و جدل کے خاتمے کا ایک سنہری اور تاریخی موقع ہے، عالمی برادری کو 90 کی دہائی میں کی گئی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے افغانستان کی انسانی و مالی معاونت کو یقینی بنانے کیلئے آگے بڑھنا ہو گا۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نےمزید کہا ہے کہ افغانستان کو تنہا چھوڑا گیا تو خانہ جنگی، معاشی بحران، مہاجرین کی یلغار سمیت کئی خطرات لاحق ہو سکتے ہیں، ہمیں اس نازک موقع پر امن مخالف قوتوں اسپائیلرز پر بھی کڑی نظر رکھنا ہو گی جو افغانستان میں امن کاوشوں کو سبوتاژ کرنے کیلئے متحرک ہیں۔

وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے امن و استحکام اور روابط کے فروغ کیلئے ضروری ہے، پاکستان نے 24 ممالک کے سفارتی عملے، شہریوں، اور بین الاقوامی اداروں کے اہلکاروں کو، کابل سے انخلاء میں معاونت فراہم کی ہے، یہ امر خوش آئند ہے کہ پاکستان اور برطانیہ، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر مسلسل رابطے میں ہیں۔

Red List

foreign minister

Shah Mehmood Qureshi

پاکستان

اسلام آباد

United Kingdom