Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوروناکیسز میں اضافہ: پنجاب اور اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ

لاہور: کورونا کیسز میں بتدریج اضافے پر پنجاب کے تمام سرکاری اور...
اپ ڈیٹ 03 ستمبر 2021 03:06pm

اسلام آباد،لاہور:کورونا کیسز میں بتدریج اضافے پرپنجاب اور اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 6 سے 11 ستمبر تک بند کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ۔

کورونا وائرس کی غیرمعمولی صورتحال کے باعث پنجاب اور اسلام آباد میں ایک بار پھر تعلیمی ادارے 6روز کیلئے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنی ٹویٹ میں بتایا کہ پنجاب بھر کے تمام سرکاری او رنجی اسکولز 6سے 11 ستمبر تک بند رہیں گے۔

مراد راس نے مزید کہا کہ اسکول بند کرنے کا فیصلہ کورونا وائرس کی غیر معمولی صورتحال کے پیش نظر کیا گیا ہے لہذا شہری ایس او پیز پر عمل کو ممکن یقینی بنائیں، گھر پر محفوظ رہیں، اپنی اور اپنی فیملی کی حفاظت کریں۔

اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی 6سے11 ستمبر تک بند کرنے کافیصلہ

دوسری جانب وفاقی دارلحکومت اسلام آباد کے تعلیمی ادارے بھی 6سے11 ستمبر تک بند کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے ۔

ذرائع وزارت تعلیم کا کہنا ہے کہ کورونا کی صورتحال کے پیش نظر تعلیمی ادارے بند رہیں گے، تمام سرکاری اور نجی تعلیمی ادارےبندرہیں گے تاہم اسلام آباد کے تعلیمی اداروں سےمتعلق حتمی اعلان کچھ دیرمیں متوقع ہے۔

Education Minister

lahore

punjab

murad raas

schools close

Corona Cases