Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 3,838 افراد کورونا کا شکار، 118 افراد جاں بحق

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 118جانیں...
اپ ڈیٹ 31 اگست 2021 10:07am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24 گھنٹے میں 118جانیں لے لیں جبکہ مزید 3,838 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 25,788 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,160,119 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 3,838 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 60 ہزار 119 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ31 ہزار 636 ہوگئی جبکہ پنجاب میں3 لاکھ 93 ہزار 136 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 61 ہزار 853، اسلام آباد میں99 ہزار 263، بلوچستان میں 32 ہزار230، گلگت بلتستان میں 9906 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 32 ہزار 095 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 118افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 788 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں53 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 41، خیبر پختو نخوا میں19، اسلام آباد میں 3 اور آزادکشمیر میں 2 مریضوں کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,876 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں6875، خیبرپختونخوا میں 4963، اسلام آباد میں866، بلوچستان میں 338 اور گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 697 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 94 ہزار 573 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,542 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.36 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,837 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 39 ہزار 758 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 52 ہزار112کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3838 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 756 ہزار332 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

lahore

coronavirus death

islambad

coronavirus test