Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 66 اموات، 3,800 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 30 اگست 2021 09:11am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 66 افراد جان سے گئے جبکہ 3,800 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 25,670 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,156,281 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 3,800 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 56 ہزار 281 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 30 ہزار 594 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ91 ہزار 297 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 61 ہزار381، اسلام آباد میں 98 ہزار951، بلوچستان میں 32 ہزار 200، گلگت بلتستان میں 9870 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے31 ہزار 988 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 66 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 670 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں24 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں17، سندھ میں 22، اسلام آباد میں 2اورآزادکشمیر میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,823 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں6834، خیبرپختونخوا میں 4944، اسلام آباد میں863، بلوچستان میں 338 اور گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 695ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 93 ہزار 690 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 5,612 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.75 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3,548 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 36 ہزار 921 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 56 ہزار 279 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3800 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 704 ہزار 220 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test