Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 69 اموات، 3,909 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 29 اگست 2021 10:19am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 69 افرادانتقال کرگئے جبکہ 3,909 نئےکیسزرپورٹ ہوئے ،کورونا سےاموات کی مجموعی تعداد 25,604 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,152,481 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 3,909 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 52 ہزار 481 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 29 ہزار 422 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 89 ہزار 688 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 60 ہزار 759، اسلام آباد میں 98 ہزار 739، بلوچستان میں 32 ہزار157، گلگت بلتستان میں 9855 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے31 ہزار 861 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 69 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 604 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 40 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ خیبر پختو نخوا میں 18، سندھ میں 09، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ایک، ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,799 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں6812، خیبرپختونخوا میں 4927، اسلام آباد میں861، بلوچستان میں 338 اور گلگت بلتستان میں 173 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 694 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 93 ہزار 504 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,639 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.21 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3,443 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 10 لاکھ 33 ہزار 373 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 62 ہزار918کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3909 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 647 ہزار941 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test