Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان کی کابل میں دھماکوں کی شدید مذمت

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے...
شائع 27 اگست 2021 10:45am

اسلام آباد:پاکستان نے افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے دھماکوں کی شدید مذمت کی ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان کابل ایئرپورٹ پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتا ہے ،دہشتگردی کے نتیجے میں بچوں سمیت کئی قیمتی جانیں ضائع ہوئیں۔

دفترخارجہ نے بیان جاری کیا کہ پاکستان ہر قسم کی دہشتگردی کی پرزور مذمت کرتا ہے، ہم سوگوار خاندانوں سے ہمدردی اور تعزیت کرتے ہیں، دہشتگرد حملے میں زخمی ہونے والوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعاگو ہیں۔

خیال رہے کہ کابل ایئرپورٹ کے قریب 2دھماکے ہوئے ہیں،دھماکوں میں کم سے کم 60 افراد جاں بحق اور 140 زخمی ہو گئے ہیں۔

foreign office

پاکستان

اسلام آباد

condemns

Blast

Kabul airport