Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا وائرس سے مزید 95 اموات، 4,016 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 27 اگست 2021 09:49am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 95 افرادانتقال کرگئے جبکہ 4,016 نئےکیسزرپورٹ ہوئے،کوروناسےاموات کی مجموعی تعداد 25,415 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,144,341 ہوگئی۔

نشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 4,016 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 44 ہزار 341 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 27 ہزار 037 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 86 ہزار 578 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوا میں1لاکھ 59 ہزار 483، اسلام آباد میں97 ہزار 956، بلوچستان میں 32 ہزار 014، گلگت بلتستان میں 9795 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 478 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 95 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 415 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 40 اموات ہوئیں،اس کے علاوہ سندھ میں 24، خیبرپختونخوا میں 25، اسلام آباد میں 4، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ایک، ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کوروناسےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئں ،جہاں 11,706 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6766، خیبرپختونخوا میں 4884، اسلام آباد میں 860، بلوچستان میں 338اور گلگت بلتستان میں 172اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 689 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نلنت کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ92 ہزار 844 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 5,515 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.42 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,235 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 26 ہزار 082 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 62 ہزار 496 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4016 افراد مںا کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 520 ہزار285 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test