Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات،علاقائی صورتحال پرتبادلہ خیال

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغانستان کے امن، استحکام...
اپ ڈیٹ 26 اگست 2021 10:02pm

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کہتے ہیں افغانستان کے امن، استحکام اورجامع سیاسی تصفیے کےلئےمربوط علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔افغانستان میں امن کی بحالی، معاشی انضمام، علاقائی وعوامی سطح پرروابط کے فروغ میں معاون ثابت ہوگی۔

وسطی ایشیاء کی تین ریاستوں کے دورے کے بعد تہران آمد پروزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ایران کے وزیر خارجہ ڈاکٹرحسین امیرعبداللہیان کی ملاقات کی۔ جس میں علاقائی صورتحال کے حوالے سے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔

شاہ محمود قریشی نے وزارتِ خارجہ کا منصب سنبھالنے پرایرانی وزیرخارجہ کومبارکباد دی۔

شاہ محمود قریشی نے کہااپریل 2021میں میرے گزشتہ دورہ ایران کے دوران، پاکستان اورایران کے مابین بارڈر مارکیٹوں کے قیام اور نئے بارڈر کراسنگ پوائنٹ کھولنے کے حوالے سےاہم مفاہمتی یاداشتوں پر دستخط ہوئے۔ان معاہدوں پر عملدرآمد سے دونوں ممالک کے مابین نہ صرف تجارت کو فروغ ملے گا بلکہ آمدو رفت میں بھی سہولت پیدا ہو گی۔

پاکستان اور ایران کے مابین تجارتی مراسم بڑھانے کےلئے، ادارہ جاتی میکنزم کو مزید فعال بنانے کی ضرورت ہے۔

مسئلہ کشمیر پر ایران کی اعلیٰ قیادت کی جانب سے پاکستان کے موقف کی مستقل اورغیر مشروط حمایت قابلِ تحسین ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا افغانستان کے امن، استحکام اور جامع سیاسی تصفیے کےلئے مربوط علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔افغانستان میں امن کی بحالی،معاشی انضمام، علاقائی و عوامی سطح پر روابط کے فروغ میں معاون ثابت ہو گی۔

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ایران، پاکستان کے ساتھ دو طرفہ برادرانہ تعلقات کے فروغ کی پالیسی پر کاربند ہے۔

ایرانی وزیر خارجہ نے افغانستان کی صورتحال کے تناظر میں، مربوط علاقائی لائحہ عمل کی تشکیل کےلئے وزیر خارجہ کی عملی کاوشوں کو سراہا۔

وزیرخارجہ نے ایرانی ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی جسے انہوں نے شکریے کے ساتھ قبول کیا۔

پاکستان

Tehran

Iran

Taliban

Foreign Ministers

Central Asia