Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کوروناکےحملے تیز،ریکارڈ 141 اموات،4,199 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے حملے تیز ہوگئے،چوتھی لہر...
اپ ڈیٹ 25 اگست 2021 02:08pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کے حملے تیز ہوگئے،چوتھی لہر میں 24گھنٹے کے دوران ریکار ڈ 141 اموات ہوئیں جبکہ4,199نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، جس کے بعد ملک بھر میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 25,220 ہوگئی جبکہ 1,135,858افراد مہلک وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں۔

نشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے مزید 4,199 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 35 ہزار 858 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 24 ہزار 139ہوگئی جبکہ پنجاب میں3لاکھ83ہزار742افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1 لاکھ 58 ہزار 243، اسلام آباد میں 96 ہزار 980، بلوچستان میں31 ہزار928، گلگت بلتستان میں 9739 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 31 ہزار 087 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 141 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 220 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں71 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 28، خیبرپختونخوا میں 20، اسلام آباد میں 3، بلوچستان میں 2، آزادکشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک، ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سے اب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئں ،جہاں 11,633 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6698، خیبرپختونخوا میں 4839، اسلام آباد میں 855، بلوچستان میں 338اور گلگت بلتستان میں 171اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 686 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ91 ہزار 204 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 5,586 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.83 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 3,915 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 19 ہزار 434 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں ۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 61 ہزار410 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4199 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 397 ہزار803 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test