Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

فرانسیسی وزیرِ خارجہ کی امریکا سے افغانستان کے معاملے میں ذمہ داریاں نبھانے کی اپیل

فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین یوس لے ڈرائن نے امریکا کو افغانستان کے...
شائع 23 اگست 2021 07:24pm

فرانسیسی وزیرِ خارجہ جین یوس لے ڈرائن نے امریکا کو افغانستان کے معاملے میں ذمہ داریوں کو پورا کی اپیل کردی۔

لے ڈرائن نے ہفتہ وارروزنامہ لے جورنل ڈُو ڈِیمانچے کو افغانستان کے معاملے پر انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے 20 اگست کو منعقد ہونےوالےنیٹو کے وزراء خارجہ کے اجلاس میں امریکا کو افغانستان کے معاملے میں اپنی ذمہ داریوں کو نبھانے کی اپیل کی ہے. امریکا کو افغانستان سے متعلقہ افراد کے انخلاء کے عمل کو آساب بنانے میں کردار ادا کرنا چاہیئے۔

لے ڈرائن نے زور دیتے ہوئے کہا کہ امریکا کو اپنے اتحادیوں کے ساتھ زیادہ مؤثر اور مضبوط طریقے سے اس کام کو سر انجام دینا چاہیئے۔

افغان شہریوں کی زندگیوں کو تحفظ دینے کے مقصد کے متعلق ڈرائن نے بتایا ہم فرانس جانے کے خواہاں افغان شہریوں کو طیاروں کے ذریعے لانا چاہتے ہیں تاہم کابل ہوائی اڈے تک رسائی کے معاملے میں ہمیں مشکلات در پیش ہیں۔

انہوں نے طاقت کے زور پر اقتدار پر قبضہ کرنے والے طالبان کو تسلیم نہ کرنے پر زور بھی دیا ہے۔

افغانستان کو دوبارہ دہشتگردوں کا گڑھ نہ بننے دینے اور افغان عوام کو مدد فراہم کرنے کی ضرورت کی طرف اشارہ کرنے والے لے ڈرائن نے اس جانب توجہ مبذول کرائی ہے کہ افغانستان کی تازہ صورتحال کی روشنی میں خطے کا استحکام اہم ہے۔

France

USA

Biden administration

Taliban