پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کوویزے جاری کر دیئے
لاہور:پاکستان نے افغانستان کرکٹ ٹیم کےکھلاڑیوں کوویزے جاری کر دیئے ہیں۔
افغان کرکٹرز کے متبادل ٹریول پلان میں براستہ پاکستان سری لنکا کا سفر شامل ہے، پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز اگلے ماہ سری لنکا میں شیڈول ہے۔
سیریز کی میزبانی افغانستان نےکرنی ہے تاہم افغانستان کی بدلتی سیاسی صورتحال اور سری لنکا میں کورونا لاک ڈاؤن کے باعث سیریز کے انعقاد پر اب تک سوالیہ نشان ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے افغان کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کردیا ہے، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنےعوام کے چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی،انہوں نے اپنے ٹویٹ میں پشتو زبان کا استعمال بھی کیا ۔
پاکستان نے افغانستان کی کرکٹ ٹیم کو ویزہ جاری کر دیا ہے، ہم امید اور دعا کرتے ہیں کہ افغان کرکٹ ٹیم اپنے عوام کی چہروں پر مسکراہٹیں لائے گی...... “زما دا اخلاص نہ ڈکے نیکے حیلے اؤ دعاگانے تاسو سرا دی۔” #AfganistanCricketTeam
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) August 22, 2021
دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کے حوالے سے باضابطہ اعلان جلد متوقع ہے۔
پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 9 ستمبر کے درمیان سری لنکا میں شیڈول ہے۔
Comments are closed on this story.