Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں کورونا کے وار تھم نہ سکے، مزید 80 اموات، 3,772 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے ...
شائع 23 اگست 2021 09:01am

اسلام آباد:ملک میں کورونا وائرس کے وار تھم نہ سکے ،کورونا کے باعث مزید 80 افراد جان سے گئے جبکہ 3,772 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،خطرناک مہلک وائرس نے اب تک 25,003 افراد کی جان لے لیں جبکہ کورونا کیسز کی مجموعی تعداد 1,127,584 ہوگئی۔

نشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 3,772 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ27 ہزار 584 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 20 ہزار 955 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 80 ہزار 844 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں 1لاکھ 57 ہزار 148، اسلام آباد میں 96 ہزار 390، بلوچستان میں31 ہزار845، لگت بلتستان میں 9656 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 30 ہزار 746 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمںھ گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 80 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 25 ہزار 003 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ پنجاب میں 30 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ سندھ میں 22، خیبرپختونخوا میں 25، آزاد کشمیر میں 2 اور اسلام آباد میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونااب تک سے پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,557 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6612، خیبرپختونخوا میں 4797، اسلام آباد میں 852، بلوچستان میں 335 اور گلگت بلتستان میں 170اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 680 اموات رپورٹ ہوئیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سے متاثرہ 89 ہزار 919 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 5,390 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.0 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,107 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 12 ہزار 662 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 53 ہزار881کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3772 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 276 ہزار 450 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test