Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی، کیپٹن شہید

کوئٹہ :بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے...
شائع 22 اگست 2021 12:59pm

کوئٹہ :بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی،جس کے نتیجے کیپٹن کاشف شہید اور2سپاہی زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے ضلع پنجگور کی تحصیل گچک کے علاقے ٹوبو میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی۔

سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو دہشتگردوں نے پنجگور کے علاقے گچک میں نشانہ بنایا ، جس کے نتیجے میں کیپٹن کاشف جام شہادت نوش کرگئے جبکہ 2 سپاہی زخمی ہوئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق واقعے کے فورا بعد زخمی اہلکاروں کو خضدار کے میڈیکل سینٹر منتقل کر دیا گیا ۔

یاد رہے گزشتہ ماہ بلوچستان کے ساحلی شہر پسنی میں بھی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرائی تھی، جس کے نتیجے میں کیپٹن عفان مسعود اور سپاہی بابر زمان شہید ہوگئے تھے۔

Balochitan

security forces

quetta

Blast

martyred