Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے امکانات ختم

لاہور:پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے امکانات ...
شائع 22 اگست 2021 09:01am

لاہور:پاکستان اور افغانستان کے درمیان ون ڈے سیریز کے امکانات ختم ہوگئے ہیں۔

سری لنکا میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے سبب لاک ڈاؤن نافذ کر دیا گیا ہے جس کے باعث پاکستان اور افغانستان کے مابین ستمبر میں شیڈول ایک روزہ سیریز خطرے میں پڑ گئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان افغانستان ون ڈے سیریز کے امکانات ختم ہوگئے ہیں، حتمی فیصلہ کل متوقع ہے۔

خیال رہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان تین ون ڈے میچز کی سیریز 3 سے 9 ستمبرکے درمیان سری لنکا میں ہونی ہے جس کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے سیریز کی میزبانی کی پیشکش کی تھی، جسے افغانستان نے قبول نہیں کیا۔

lockdown

lahore

Srilanka

odi series

pak vs afg

postpond