Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں مزید 3,239 افراد کورونا وائرس کا شکار، 70 اموات

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 70 جانیں...
شائع 20 اگست 2021 09:13am

اسلام آباد:پاکستان میں قاتل کورونا وائرس نے 24گھنٹے میں 70 جانیں لے لیں جبکہ مزید 3,239 افراد مہلک وائرس کا شکار بنے،کوروناسے اب تک 24,783 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,116,886 افراد کورونا وائرس میں مبتلا ہوئے۔

نشنل کمانڈاینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی )نے کوروناوائرس سے متاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹے کےدوران کورونا کے مزید 3,239 نئے کیسز رپورٹ ہوئےجس کے بعد پاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11لاکھ 16 ہزار 886 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کورونا وائرس سے سندھ سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 4 لاکھ 17 ہزار 439 ہوگئی جبکہ پنجاب میں 3 لاکھ 77 ہزار 208 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کے علاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 55 ہزار 153، اسلام آباد میں 95 ہزار 491، بلوچستان میں 31 ہزار 755، گلگت بلتستان میں 9526 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 30 ہزار 314 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمںر گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 70 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 783 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 27 اموات ہوئںر ،اس کے علاوہ پنجاب میں 24، خیبرپختونخوا میں 16 اور اسلام آباد میں 3مریضوں کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں، جہاں 11,479 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6556، خیبرپختونخوا میں4730، اسلام آباد میں 842، بلوچستان میں 335 اور گلگت بلتستان میں 169اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 672 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں مں کورونا سےمتاثرہ89 ہزار 673 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 4,893 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.23 فیصد ریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,027 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک10 لاکھ 02 ہزار 430 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادو شمار کے مطابق ملک بھر مں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 51 ہزار 982 کورونا کے ٹسٹں کئے گئے جن میں سے 3239 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 17 لاکھ 115 ہزار 272 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test