Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان اور افغانستان کے درمیان شیڈول ون ڈے سیریز غیر یقینی کا شکار

لاہور:پاکستان اور افغانستان کے درمیان آئندہ ماہ ستمبر میں ...
شائع 17 اگست 2021 09:16am

لاہور:پاکستان اور افغانستان کے درمیان آئندہ ماہ ستمبر میں شیڈول ون ڈے کرکٹ سیریز غیر یقینی صورتحال کا شکار ہوگئی۔

خیال رہےکہ دونوں ممالک کے درمیان 3 سے 9 ستمبر تک طے شدہ 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کی میزبانی افغانستان نے کرنی ہے اور یہ سیریز سری لنکا میں شیڈول ہے۔

ذرائع کا کہنا ہےکہ افغانستان کے موجودہ حالات کے بعد دوطرفہ کرکٹ سیریز ہوگی یا نہیں، اس حوالے سے پاکستان کرکٹ بورڈ نے افغانستان کرکٹ بورڈ سے رابطہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ موجودہ صورتحال کا جائزہ لے رہا ہے،پی سی بی کو آئندہ ایک سے دو روز میں حتمی جواب ملنے کی امید ہے۔

ذرائع پی سی بی کا کہنا ہےکہ سیریز کی میزبانی افغانستان بورڈ کو کرنی ہے لہٰذا فیصلے کا اختیار بھی انہی کو ہے۔

پاکستان

lahore