Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

سابقہ ٹی ٹی پی رہنما فقیر محمد رہا

سابقہ تحریک طالبان پاکستان ڈپٹی آفیسر اور پاکستان طالبان کے...
اپ ڈیٹ 16 اگست 2021 01:07pm

(کالعدم)تحریک طالبان پاکستان سابقہ ڈپٹی لیڈر اور پاکستان طالبان کے کمانڈر مولوی فقیر محمد اور دوسرے قیدیوں کو افغان طالبان نے رہا کر دیا ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے سی این این کے رپورٹر سلیم محسود نے ایک ٹویٹ میں کہا کہ فقیر محمد کی رہائی کے بارے میں تحریک طالبان پاکستان (جس پہ پاکستان میں پابندی عائد ہے) کے ترجمان نے ایک بیان جاری کیا ہے۔

سلیم کا مزید کہنا تھا کہ فقیر محمد نے باقائدہ اعلان کیا تھا کہ القائدہ چیف ایمن الزواہری سے ان کے قریبی تعلقات ہیں۔

ایک اور ٹوئیٹ میں سلیم کا کہنا تھا کہ سو سے زیادہ پاکستانی طالبان جنگجو اور ان کے کمانڈروں کو افغانستان کے مختلف جیلوں سے رہا کیا گیا ہے۔

ٹوئیٹر پہ ایک وڈیو میسج شیئر کرتے ہوئے سلیم کا مزید کہنا تھا کہ یہ رہائیاں بگرام جیل اور پل چرخی جیلوں میں سے کی گئی ہیں۔

یاد رہے کہ طالبان نے حال ہی میں کابل پہ قبضہ کر لیا ہے۔ جبکہ افغان صدر اشرف غنی نے اتوار کو ملک چھوڑ دیا ہے۔

سلیم کا مزید کہنا تھا کہ امید ہے کہ عسکریت پسندوں اور داعش قیدیوں کا مستقبل طالبان کورٹس کے ذریعے طے کیا جائیگا۔

TTP

Taliban

alqaeda leader