Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پی آئی اے کا کابل کیلئے مزید پروازیں چلانےکا فیصلہ

لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے کابل کی بدلتی...
شائع 16 اگست 2021 10:43am

لاہور:پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) نے کابل کی بدلتی صورتحال کے پیش نظر آپریشن میں مزید اضافےکا فیصلہ کیا ہے۔

پی آئی اے حکام نے آج 16اگست کو افغانستان کے شہر کابل کے درمیان 3 اضافی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ان تین پروازوں کے ذریعے 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا کابل سے نکالا کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پی آئی اے حکام نے پاکستانی وزارت خارجہ کے توسط سے مزید خصوصی پروازوں کی اجازت بھی مانگ لی ہے اس سلسلے میں پی آئی اے انتظامیہ کئی ملکوں کے سفارت خانوں، بین الاقوامی کمپنیوں اور خبر رساں اداروں کی مدد کیلئے ان سے رابطے میں ہے۔

پی آئی اے انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن کا کابل میں عملہ فعال اور قومی جذبے سے سرشار اپنا کام سرانجام دے رہا ہے،پی آئی اے کا مقامی عملہ پاکستانی سفارت خانے کے ساتھ مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کررہا ہے جبکہ تمام پاکستانی شہری پاکستانی سفارت خانے یا پی آئی اے کے کابل میں موجود عملے سے رابطہ کریں تاکہ انہیں آنے کئےنی کسی قسم کی مشکلات درپیش نہ ہو۔

kabul

PIA

lahore

Situation

Flights