Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوروناکی چوتھی لہر کے وار جاری، مزید 72اموات،3,669 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان مںے کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، ایک...
اپ ڈیٹ 16 اگست 2021 02:09pm

اسلام آباد:پاکستان مںے کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں، ایک دن مںر کورونا سے مزید 72 اموات اور 3,669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 24,478 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,102,079 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3,669 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 11 لاکھ 02 ہزار 079 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 72 ہزار 750 ہوگئی جبکہ سندھ میں 4 لاکھ 12ہزار 165 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوا میں1لاکھ 52 ہزار 625، اسلام آباد میں 94 ہزار 108، بلوچستان میں31 ہزار 583، گلگت بلتستان میں 9396 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے 29 ہزار 454 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 72 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 478 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 26اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 25،خیبرپختونخوا میں 14، اسلام آباد میں 3، آزاد کشمیر میں2، بلوچستان اورگ لگت بلتستان میں ایک، ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں11,372افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6439، خیبرپختونخوا میں 4668، اسلام آباد میں 834، بلوچستان میں 335 اور گلگت بلتستان میں 164اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 666 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ88ہزار588 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,787 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح6.8 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے2,218 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 89 ہزار 013 مریض کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 53 ہزار 644 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3669ا فراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16 لاکھ 902 ہزار 015 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test