Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پاکستان میں کورونا سے مزید 67 اموات، 3,711 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج...
شائع 15 اگست 2021 09:40am

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا وائرس کا اثر برقرار ہے ،ملک میں آج بھی کورونا سے 67 افراد انتقال کرگئے جبکہ 3,711 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ، کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 24,406 ہوگئی جبکہ کورونا کیسز کی تعداد 1,098,410 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے، پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کےدوران ملک بھر میں مزید 3,711 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 98 ہزار 410 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ71 ہزار 605 ہوگئی جبکہ سندھ میں 4 لاکھ 10 ہزار 766 افراد کورونا کا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 52 ہزار 197، اسلام آباد میں 93 ہزار 783، بلوچستان میں31 ہزار 556، گلگت بلتستان میں 9316 اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس کے 29 ہزار 187کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 24 ہزار 406 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 29 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 18،خیبرپختونخوا میں 14، آزاد کشمیر اور بلوچستان میں 2،2، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں ایک، ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا اب تک سےپنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,347افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6413، خیبرپختونخوا میں 4654، اسلام آباد میں831، بلوچستان میں 334 اور گلگت بلتستان میں 163 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 664 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 87 ہزار 209 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے4,792 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 6.8 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے3,041 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 86 ہزار 795 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 54 ہزار 204 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے3711 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16 لاکھ 848 ہزار 371 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test