Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں ...
شائع 11 اگست 2021 01:51pm

سابق وزیر اعظم نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی گئی ہیں جن کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔

نواز شریف کے وکیل امجد پرویز ایڈوکیٹ نے 3 صفحات پر مشتمل نواز شریف کی تازہ ترین میڈیکل رپورٹس لاہور ہائیکورٹ میں جمع کرادی ہیں، سابق وزیراعظم کی 8 جولائی 2021 کی میڈیکل رپورٹ جمع کروائی گئی جس کے مطابق ڈاکٹرز نے نواز شریف کو سفر سے روک دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق نواز شریف دل، کڈنی اور شوگر کی بیماریوں میں مبتلا ہیں، ڈاکٹرز نے نواز شریف کو پارکس اور رش والی جگہوں پر جانے سے بھی روک دیا ہے، اور کہا ہے کہ نواز شریف کو کورونا وباء کے سبب عوامی مقامات پر جانے سے گریز کرنا چاہئے، نواز شریف کے دل کو بلڈ کی سپلائی کم ہو رہی ہے، انہیں مزید احتیاط کی ضرورت ہے، اور انہیں لندن میں اپنی صحت گاہ کے قریب ہی رہنا چاہئے۔

رپورٹ کے متن میں ہے کہ نواز شریف لندن میں زیر علاج ہیں، اور ان کا علاج لندن میں وہ ڈاکٹر کر رہے جنہیں ان کی میڈیکل ہسٹری پتا ہے، ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف ان کی صحت سے مکمل آگاہ ہیں، لندن میں نواز شریف کا بہترین علاج ہو رہا ہے۔

Nawaz Sharif

Lahore High Court

Medical reports