Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب نے 4گھنٹے تک 400 سے زائد لوگوں کے مسائل سنے اور حل کئے

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ آفس میں عثمان بزدار نے عوام کے مسائل...
شائع 10 اگست 2021 03:07pm

لاہور: پنجاب کے وزیراعلیٰ آفس میں عثمان بزدار نے عوام کے مسائل سننے کیلئے نشست لگائی اور 4 گھنٹے تک 400 سے زائد لوگوں کے مسائل سنے اور حل کئے۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے مسائل کے حل کیلئے موقع پر ہی متعلقہ حکام کو ہدایات دیں، وہ خود لوگوں کی نشست پر گئے، حال احوال اور مسائل پوچھے۔

شہریوں نے عثمان بزدار سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے ہمارے مسائل اپنے سمجھ کرحل کئےہیں ،ماضی میں وزیراعلیٰ آفس کے دروازے ہم جیسے لوگوں کیلئے بند تھے، مسائل کےحل کیلئے عوام سے براہ راست ملنا آپ کا احسن اقدام ہے، آپ محنت اور جذبے کے ساتھ عوام کی خدمت کررہے ہیں۔

ردعمل میں وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ عوام ہی میرا سب کچھ ہیں، صوبے کے عوام کے مسائل حل کرنا میرا مشن ہے، میں لاہورمیں آپ لوگوں کا وکیل ہوں، اللہ تعالیٰ نے عوامی مسائل حل کرنے کلئے ہی وزارت اعلیٰ کامنصب عطا کیا، عوام کی خدمت سے ہمیں کوئی نہیں روک سکتا، ماضی میں وسائل کو جان بوجھ کر مخصوص شہروں تک محدود رکھا گیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ ترقی کے سفر میں رکاوٹیں کھڑی کرنے والے عناصر قصہ پارینہ بن چکےہیں، ماضی میں ترقی سےمحروم رکھے گئے شہر اب ترقی کےسفرمیں شامل ہوچکےہیں، پسماندہ عوام کےمسائل حل کرنےتک چین سےنہیں بیٹھیں گے،ع پسماندہ علاقوں میں ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل سےحقیقی تبدیلی آئےگی۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا مزید کہنا تھا کہ وسائل کا رخ محروم علاقوں کی جانب موڑا ہے، پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار دوردراز علاقوں میں ترقی کاسفر پہنچاہے، ترقی کایہ سفررکےگانہیں بلکہ مزید تیز ہوگا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore