Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

سی پیک کو کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے، شیخ رشید

راولپنڈی:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سی پیک کوکسی...
شائع 08 اگست 2021 02:40pm

راولپنڈی:وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سی پیک کوکسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے،پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

چینی سفیر نونگ رونگ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کی رہائشگاہ پہنچے اور وزیر داخلہ سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے مابین پاک چین دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں داسو ہائیڈرو پاور بس حادثےسے متعلق جاری تحقیقات پر بھی بات چیت ہوئی اور داسو واقعے کی تحقیقات کو جلد سے جلد مکمل کرنے پر اتفاق ہوا۔

اس موقع پر وزیرداخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چینی شہریوں اور پاکستان میں کام کرنے والی چینی کمپنیوں کی سیکیورٹی کو فُول پروف بنائیں گے،پاکستان چائنا اکنامک کوریڈور منصوبہ کسی بیرونی سازش کا شکار نہیں ہونے دیں گے،پاکستان اور چین کے درمیان تعلقات میں کوئی طاقت رکاوٹ نہیں بن سکتی۔

چینی سفیر نونگ رونگ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں بہت سی چینی کمپنیاں مختلف منصوبوں پر کام کر رہی ہیں، چینی شہریوں کو سہولیات پر وزرات داخلہ کا مشکور ہوں۔

Interior Minister

CPEC

Sheikh Rasheed

meeting

rawalpndi