Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی عون چوہدری اپنے عہدے سے مستعفی

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی...
شائع 06 اگست 2021 03:12pm

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عون چوہدری نے اپنےعہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار سے ان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور عوان چوہدری نے ملاقات کی، ملاقات میں ہی عون چوہدری اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے۔

عون چوہدری نے تحریری استعفی وزیر اعلی کو پیش کردیا جس میں انہوں نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا اور کہا کہ مجھے آج وزیراعلی آفس بلاکر ترین گروپ سے علیحدہ ہونے کا کہا گیا لیکن میں نے انکار کردیا، میرے ترین گروپ سے علیحدگی سے انکار پر مجھے اپنے عہدے سے مستعفی ہونے کا کہا گیا، جس پر میں نے وزیراعلیٰ پنجاب کو اپنا استعفیٰ پیش کردیا۔

عون چوہدری کا کہنا تھا کہ سب جانتے ہیں کہ جہانگیر ترین کی پارٹی کیلئے کیا خدمات ہیں، 2018 کے الیکشن میں تحریک انصاف کی حکومت جہانگیر ترین کی خدمات کے باعث ہی بنی، مجھے خدمات کا یہ صلہ دیا گیا کہ جب عمران خان نے حلف اٹھایا تو مجھے میری ذمہ داریوں سے سبکدوش کر دیا گیا، اب میں اپنے عہدے سے مستعفی ہوتا ہوں لیکن ترین گروپ نہیں چھوڑوں گا۔

Usman Buzdar

cm punjab

lahore

resign