Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب حراست میں کیا ہوا جو نوازشریف کی طبیعت خراب ہوئی، مریم اورنگزیب

لاہور:مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب ...
شائع 06 اگست 2021 10:20am

لاہور:مسلم لیگ (ن )کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ نیب حراست میں کیا ہوا جو نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی،نیب حراست میں نواز شریف کا وقت ضائع کیا گیا۔

ترجمان مسلم لیگ (ن) مریم اورنگزیب نے میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے کہا کہ نواز شریف کی واپسی کا فیصلہ ڈاکٹر زنے کرناہے،نوازشریف کو بیرون ملک علاج کیلئے وفاقی حکومت نے بھیجا،نواز شریف نے ویزامعیادکو بڑھانے کی درخواست دی تھی،3سال میں احتساب کا بیانیہ دفن ہوگیا،نواز شریف اور شہباز شریف پر کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ کرائے کے ترجمان اپنی کارکردگی پر پریس کانفرنس نہیں کرتے،عوام کے ریلیف کیلئے کوئی پریس کانفرنس نہیں ہوتی،عدالتیں کہہ چکی ہیں کہ کرپشن کا ایک الزام ثابت نہیں ہوسکا،کرائے کے ترجمانوں کا اصل مقصد نوازشریف اورشہباز شریف ہیں۔

ترجمان ن لیگ کا کہنا تھا کہ نیب حراست میں ایسا کیا ہوا جو نواز شریف کی طبیعت خراب ہوئی،نیب حراست میں نواز شریف کا وقت ضائع کیا گیا،نواز شریف سزا سننے کے بعد بیٹی کے ساتھ پاکستان آئے تھے،کیا ہوا کہ نیب حراست میں نوازشریف کے پلیٹ لیٹس گرچکے تھے،نیب نے مزید تفتیش کرنی تھی تو جیل میں کیوں نہیں کی؟ن لیگی قیادت کو سزائے موت کی چکیوں میں رکھا گیا۔

Nawaz Sharif

Shehbaz Sharif

lahore

Maryam Aurangzeb

spokeswomen