Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

'ایران 10 ہفتوں میں نیوکلیئر ہتھیار چلانے کے قابل ہوجائے گا'، اسرائیلی وزیر کا دعویٰ

اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گانز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران 10 ہفتوں...
شائع 04 اگست 2021 08:16pm

اسرائیل کے وزیر دفاع بینی گانز نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران 10 ہفتوں میں نیوکلیئر ہتھیار چلانے کے قابل ہوجائے گا۔

یروشلم پوسٹ کےمطابق اسرائیلی وزیر نے اقوامِ متحدہ کے سیکیورٹی کونسل ممبر ریاستوں کے سفراء کو بتایا کہ ایران نے نیوکلیئر معاہدے میں طے کی گئیں تمام ہدایات کی خلاف ورزی کی ہے اور نیوکلیئر ہتھیاروں کےلئے ضروری ویپن گریڈ مٹیریلز 10 ہفتوں میں حاصل کرلے گے۔

انہوں نے مزید کہا لہٰذا یہ عمل کرنے کا وقت ہے۔ دنیا کو ایران کی سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کے خلاف معاشی پابندیاں عائد اور اقدامات کرنےہوں گے۔

آئی 24 نیوز کے مطابق اسرائیلی وزیر نے سفراء سے کہا یہ سفارتی، معاشی اور حتیٰ کہ عسکری اقدامات کرنےکا وقت ہے۔

گزشتہ ایام میں اسرائیلی وزیراعظم نفتالی بینیٹ، وزیر خارجہ یائر لیپِڈ اور گانز نے امریکا کو خبردار کیا تھا کہ ایران نیوکلیئر ڈیل مذاکرات میں طویل وقفے سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنا نیوکلیئر پروگرام ڈرامائی انداز میں آگے لے کر جارہا ہے۔

وضح رہے مذاکرات جون سے رکے ہوئے ہیں اور تہران کا کہنا ہے کہ مذاکرات تب تک دوبارہ شروع نہیں ہوں گے جب تک نو منتخب صدر ابراہیم رئیسی رواں مہینے میں نئی حکومت نہیں بنا لیتے۔

Iran

Defence Minister

Nuclear Deal

UN