Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

شوکت خانم اسپتال کراچی آئندہ سال دسمبر میں فعال ہوجائے گا، وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال...
شائع 04 اگست 2021 09:57am

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ شوکت خانم اسپتال کراچی آئندہ سال دسمبرمیں فعال ہوجائے گا۔

وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ شوکت خانم اسپتال کراچی کی تعمیر کا کام شیڈول کے مطابق جاری ہےاورشوکت خانم اسپتال کراچی آئندہ سال دسمبرمیں فعال ہوجائے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کراچی کایہ شوکت خانم لاہور کے اسپتال سے دوگنا بڑا اور جدید ترین سامان وآلات سے لیس ہوگا۔

وزیر اعظم عمران خان نے کراچی میں زیرتعمیر شوکت خانم اسپتال کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر شیئر کیں۔

اسلام آباد

lahore

construction

hospital

pm imrankhan