Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کوروناکی چوتھی لہر کے وار جاری،مزید 67اموات، 3,582 نئے کیسز رپورٹ

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں،ایک...
اپ ڈیٹ 03 اگست 2021 03:11pm

اسلام آباد:پاکستان میں کورونا کی چوتھی لہر کے وار جاری ہیں،ایک دن میں کورونا سے مزید 67 اموات اور 3,582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ،کورونا سے اب تک مجموعی طور پر 23,529 افراد زندگی کی بازی ہار گئے جبکہ 1,043,277 افراد کورونا وائرس کا شکار ہوئے۔

نیشنل کمانڈاینڈ آپریشن سینٹر(این سی او سی )نے کوروناوائرس سےمتاثرہ افراد کے تازہ اعدادوشمار جاری کردیئے،پاکستان میں گزشہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں مزید 3,582 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعدپاکستان میں کورونا کےمریضوں کی تعداد 10 لاکھ 43 ہزار 277 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق کوروناوائرس سے پنجاب سب سے زیادہ متاثر ہوا،جہاں کورونا کے مریضو ں کی تعداد 3 لاکھ 58 ہزار 387 ہوگئی جبکہ سندھ میں 3 لاکھ87 ہزار 261 افرادکوروناکا شکار ہوئے۔

اس کےعلاوہ خیبرپختونخوامیں1لاکھ 45 ہزار 306، اسلام آباد میں 88 ہزار 344، بلوچستان میں 30 ہزار 627، گلگت بلتستان میں 8318 اور آزاد کشمیر میں کوروناوائرس کے 25 ہزار 034 کیسز سامنے آچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ آینڈ آپریشن سنٹر کے مطابق ملک بھرمیں گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا وائرس سے مزید 67 افراد زندگی کی بازی ہار گئے،جس کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 23 ہزار 529 تک پہنچ گئی۔

گزشتہ ایک روز کے دوران کورونا سے سب سے زیادہ سندھ میں 36 اموات ہوئیں ،اس کے علاوہ پنجاب میں 16، خیبرپختونخوا میں 09، آزاد کشمیر میں 05 اور اسلام آباد میں ایک مریض کا انتقال ہوا۔

کورونا سےاب تک پنجاب میں سب سے زیادہ اموات ریکارڈ ہوئیں،جہاں 11,083 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

اس کے علاوہ سندھ میں 6057، خیبرپختونخوا میں 4477، اسلام آباد میں 804، بلوچستان میں 328 اور گلگت بلتستان میں 147 اور آزاد کشمیر میں کورونا کے باعث 633 ہلاکتیں رپورٹ ہوئیں ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق ملک بھر کے مختلف اسپتالوں میں کورونا سےمتاثرہ 75 ہزار 373 مریض زیرعلاج ہیں،جن میں سے 3,398 مریضوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے،ملک بھر میں مثبت کیسز کی شرح 7.19 فیصدریکارڈ کی گئی۔

کورونا وائرس سے ایک روز میں کورونا سے 1,355 افراد صحت یاب ہوئے جس کے بعد پاکستان میں اب تک 9 لاکھ 44 ہزار 375 مریض کورونا وائرس کو شکست دےچکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری نئے اعدادوشمار کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 49 ہزار 798 کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 3582 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔

ملک بھر میں مجموعی طور پر اب تک 16 لاکھ 158ہزار 330 افراد کے ٹیسٹ کئے جا چکے ہیں۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق اس وقت ملک کے مختلف اسپتالوں میں 3 ہزار 889مریض زیر علاج ہیں جبکہ 318 مریض وینٹی لیٹر پر موجود ہیں۔

NCOC

coronavirus

پاکستان

karachi

اسلام آباد

lahore

coronavirus death

coronavirus test