Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سمیت صوبے بھر میں...
شائع 02 اگست 2021 11:17am

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سمیت صوبے بھر میں کورونا ایس اوپیز پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے لاہور سمیت پنجاب بھر میں کورونا ایس اوپیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایس او پیز پر عمل نہ کرنے کے باعث کورونا تیزی سے پھیل رہا ہے، بے احتیاطی کے باعث اسپتالوں میں کورونا مریضوں کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ شہریوں کی زندگیوں کے تحفظ کیلئے اسمارٹ لاک ڈاون سمیت ہرضروری اقدام اٹھائیں گے،حکومتی ہدایات کی خلاف ورزی پر قانون کے تحت سخت کارروائی کی جائے، مانیٹرنگ ٹیمیں بازاروں،مارکیٹوں اوردیگر مقامات کی تسلسل کے ساتھ چیکنگ کریں۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ فیس ماسک کا استعمال کریں اور سماجی فاصلہ اختیار کریں ، کورونا کی چوتھی لہر کی روک تھام کلئےہ شہریوں کا تعاون ضروری ہے۔

SOPS

coronavirus

Usman Buzdar

cm punjab

lahore